بر قی لا ئنو ں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند ر ہے گی، کیسکو اعلامیہ

کوئٹہ( این این آئی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 25اپریل کو 132Kvمری آباد۔زرغون ٹرانسمیشن لائن پرپر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں صبح9بجے سے پہر3بجے تک اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بندرہے گی نیز اسی روز کچلاک گرڈاسٹیشن پر پاور کیبل کی مرمت کے باعث کچلاک گرڈسے منسلک 11Kvبلیلی، واسا،اغبرگ، ولی خان اور ستارفیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناءنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی )کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر25اپریل اور26اپریل کو صبح10بجے سے شام 4بجے تک سالانہ ٹیسٹنگ کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً150میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ علاوہ ازیں 26اپریل (بروزجمعہ) 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث اورماڑہ گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں