بلوچستان کے نوجوان کی تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے جدوجہد قابل تحسین ہے، عمر ایوب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں کامیاب اور تاریخی جلسوں کے انعقاد پر موجودہ عہداداران داد کی مستحق ہے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی قیادت میں نوجوان عہدیداران کا پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے جدوجہد قابل تحسین ہے بہت جلدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بلوچستان میں مزید جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ترین نے تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان کے نو منتخب مرکزی، صوبائی عہداداران اور سینئر قیادت سے ملاقات کے موقع پر کہی کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی دنیا میں انقلاب برپا ہوئے ہیں ان سب میں ایک بات بہت مشترک تھی کہ ان اقوام کی آبادی میں اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی آج پاکستان بھی تاریخ کے اس موڈ پر کھڑا ھے کہ جسکی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے خاص کر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بلوچستان میں نوجوان پینل نے جس جراتمندانہ انداز میں کامیابی حاصل کی وہ قابل تحسین ہے حالیہ ہمارے کوئٹہ میں یہ بات ثابت کی ہے بلوچستان کا نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران پرجوش، نظریاتی، باعلم اور صلاحیتوں کے مالک ہیں اگر انہوں نے اسی طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے اور وژن کو اپنا نصب العین بناکر تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے جدوجہد جاری رکھی تو وہ وقت دور نہیں کہ جب بلوچستان کا وزیراعلیٰ بھی کے پی کے کی طرح ایک نوجوان تحریک انصاف کا ٹائیگرز ہوگا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اخونزادہ حسین، بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، سینئر رہنماءباری بڑیچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر نور خان خلجی، ملکی نصیب اللہ بیٹنی، صوبائی نائب صدر آغا نصیب، نجیب اللہ خروٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے عمرایوب ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دن رات جدوجہد کرکے تحریک انصاف کو بلوچستان میں گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لئے بلوچستان میں تاریخی جلسوں کا انعقاد کرکے غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتار پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں