تربت شہر میں ڈینگی سے متعدد افراد متاثر، ضلعی انتظامیہ فوری اقدام کرے، بی این پی

تربت (پ ر) بی این پی صلالہ بازار یونٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت شہر میں آئے روز ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے روزانہ ڈینگی سے متاثرہ افراد اسپتالوں کا رخ کرنے لگے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربت شہر میں محکمہ صحت کے ادارے صرف نام کے رہ گئے ہیں، کوئی سہولیات شہریوں کو میسر نہیں جبکہ شہر میں مچھر مار اسپرے مہم نہ ہونے کے برابر ہے، شہری ڈینگی کے عذاب سے چھٹکارا نہیں پاسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہر میونسپل کارپوریشن تربت صفائی ستھرائی کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہی، گلی محلوں سمیت ہر جگہ گندگی کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے تربت شہر میں مچھر اور ڈینگی وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جبکہ مہر میونسپل کارپوریشن تربت اور ڈی ایچ او تربت اپنے آفس تک محدود نظر آتے ہیں۔ موصوف کو چاہیے کہ وہ شہریوں کو اس وباءسے بچانے کیلئے جلد از جلد شہر میں ڈینگی مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز اور ڈینگی کو قابو کرنے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کریں تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں