پسنی میں لوڈشیڈنگ اور یوفون کی سروس معطل رہنا معمول بن گیا

پسنی (نامہ نگار)پسنی یوفون نیٹ ورک کی ناقص سروس صارفین کے لیے درد سر بن گئی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ یوفون کی سروس کا معطل رہنا بھی معمول بن گیا جس سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے ہزاروں کے پیکجز ضائع ہو رہے ہیں، صارفین نے کمپنی سے سروس کی درستگی کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پسنی میں یوفون کمپنی صارفین کو معیاری سروس کی فراہمی کے لیے مکمل ناکام ہے ، بجلی لوڈ شیڈنگ کے وقت کمپنی کی سروس کا معطل رہنا معمول بن گیا ہے اور گھنٹوں سروس کی تعطل سے صارفین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور دوسری طرف صارفین کے ہزاروں روپے کے پیکجز ضائع ہو رہے ہیں، سروس کی مذکورہ فالٹ کو کئی ہفتے گزر گئے ہیں لیکن متعلقہ کمپنی درستگی کرنے سے گریزاں ہے صارفین نے مطالبہ کیا کہ فالٹ کو دور کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کی جائے اور صارفین کو معیاری سروس مہیا کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں