اوستہ محمد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
اوستہ محمد (آن لائن) تھانہ گنداخہ کے حدود پولیس چیک پوسٹ باغٹیل پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ پولیس کا ایک جوان شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ایک ٹو ڈی گاڑی سلور کلر سندھ سے ڈکیتی ہوکر بلوچستان پولیس چیک باغٹیل کے حدود باغٹیل سٹی میں داخل ہوا تو پولیس چوکی انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روکنے کی کوشش کی تو ڈکیتوں ہتھیاروں کے منہ کھول دیے اور پولیس چوکی باغٹیل کا ایک پولیس کانسٹیبل محمد عمر شدید زخمی ہوئے ڈکیتوں نے فائرنگ کرتے ہوئے کوٹ مگسی طرف روانہ ہوکر دوبارہ سندھ تھانہ قبو سعید خان میں داخل ہوکر فرار ہوگئے ۔ زخمی پولیس کانسٹیبل محمد عمر کو قریبی اسپتال بی ایچ یو باغٹیل لایا گیا لیکن وہاں پر میڈیکل انچارج موجود نہیں تھا زخمی اہلکار کو مزید اعلاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


