ادھار واپس نہ کرنے پر 60سالہ دکاندار قتل، کراچی پولیس نے معامہ حل کر لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ادھار نہ دینے پر فائرنگ کر کے 60سالہ دکاندار کا قتل، پویس نے معامہ حل کر لیا، تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کی صبح نارتھ ناظم آباد کے علاقے دیر کالونی میں 60 سالہ دکان دار غلام محمد کے قتل کا معما حل کرلیا گیا اور اس سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا نہیں، بلکہ ا±دھار نہ دینے پر پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم واردات کے مقدمے میں نامزد تھا، جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزم سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں