مشکے سے ایک شخص لاپتہ

آواران(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے شڑدوئی تنک کے رہائشی حاصل ولد محمد حسن نامی شخص کو لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا ساتھی باحفاظت واپس آیا مگر نا معلوم افراد کی جانب سے حاصل ولد محمد حسن کو اغوا کر لیا گیا، یہ تیسری بار ہے کہ مذکورہ شخص لاپتہ ہوا ہے اس سے قبل بھی دو بار لاپتہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں