امریکی ریاست میں 4مسلم خواتین کے اسکارف زبردستی اتروانے کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست سے 4مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتروانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ایریزونا میں پیش آیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئےریلی نکالی گئی تھی۔اس دوران پولیس نے مظاہرین کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70طلبہ کوگرفتار کرلیا۔تاہم اب گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں