آواران سول اسپتال میں سیکڑوں مریضوں کی او پی ڈی، ڈائیلاسز کا آغاز کردیا گیا
آواران (پ ر) جدید سہولہات سے آراستہ آواران سول ہسپتال میں ہر طرح کے بنیادی سہولیات سے بروقت مریضوں کی علاج کی جارہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زیادہ مریضوں کی او پی ڈی کیجاتی ہے۔ یہ تعداد ایمرجنسی و وارڈ میں داخل مریضوں کے علاوہ ہے۔ ایم ایس امیر بخش صاحب کی کوششوں سے آواران میں پہلی بار ڈائیلاسز مشین باقاعدگی سے آپریٹ کررہے ہیں۔ ہسپتال میں اس وقت میڈیکل اسپیشلسٹ، جنرل سرجن، آئی اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، گائنکولوجسٹ ، ڈینٹل سرجن اور دیگر جنرل فزیشن موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی کرتی ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل آواران سول ہسپتال میں نہ کوئی گائنی اور نہ ہی ڈینٹل سرجن موجود تھی۔ ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی چھوٹی بڑی آپریشن ہسپتال میں کئے جاتے ہیں۔ اب چھوٹی بڑی آپریشنوں کے کے لیے کراچی یا دیگر بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں۔ ہسپتال میں تمام شعبہ جات فعال ہیں۔ جن میں لیبر روم، ٹی بی ٹیسٹنگ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ علیحدہ کیبن، بلیڈ بینک، وغیرہ ڈینٹل سرجن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 10 یا 11 ڈینٹل کیسز او پی ڈی میں چیک اپ کروانے آتے ہیں۔ جبکہ گائنی میں دور دراز کے علاقوں سے آنے والی خواتین کی تعداد کافی بڑی ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم ایس امیر بخش صاحب کی کوششوں سے میڈیکل اسٹور میں ہر طرح کی بنیادی و ضروری میڈیسن مفت دستیاب ہیں۔ غریب و نادار لوگوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے۔ 24 گھنٹے ایمرجنسی میل فی میل وارڈز کمپاو¿نڈرز موجود ہوتے ہیں۔ جو کسی بھی طرح کے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میڈیکلی ٹرین کئے گئے ہیں۔ ایم ایس امیر بخش صاحب کی کوششوں سے ہسپتال میں علاج و معالجے کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی پورا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ آواران سول ہسپتال بلوچستان کے دیگر اضلاع کے کسی بھی سول ہسپتال سے صفائی و سہولیات سے کئی گنا بہتر ہے۔


