بامیان میں مسلح افراد کا حملہ، 3 غیر ملکی سمیت 4 افراد ہلاک، 4 زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر بامیان کی مارکیٹ میں مسلح حملے میں تین غیر ملکیوں اور ان کے مترجم سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے افغانستان کے شہر بامیان میں ہونے والے حملے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 3 افغان باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے سلسلے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر بامیان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کی شناخت اسپین اور ترکی کے شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں