تربت ملکی باغ میں جنات سے منسوب واقعات کی حقیقت جاننا ہوگی، علاقہ مکین

تربت (انتخاب نیوز) تربت یونیورسٹی میں بلوچی زبان کے استاد طارق رحیم اور معروف شاعر و سماجی کارکن عابد علیم نے تربت پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ملکی باغ تربت میں جنات کا واقع سوشل میڈیا میں آیا، اگر دیکھا جائے تو جو کچھ ہوا وہ سب انسانی عمل تھا جیسا کہ باغات کو جلانا، جانوروں کو نقصان پہنچانا، گھروں کو جلانا، جہاں تک بات رہی اس واقعے کو ہم سمجھ نہیں پا رہے کہ اصل ماجرا کیا ہے۔ سوشل میڈیا میں بس اس کے ایک ہی پہلو کو چلایا جاریا ہے، ہونا تو یہ چاہے کہ سوشل میڈیا تصویر کے دونوں رخ دکھائے۔ بحیثیت علاقہ مکین میں اس واقعے پر FIR کرنا چاہتا ہوں، یہ واقعات پچھلے آٹھ ماہ سے چل رہے ہیں، ہم اس کی حقیقت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ مذکورہ واقعے میں اگر جنات ہیں تو اس کا سدباب اور اگر کوئی انسان ہے تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں