مرحوم میر محمد الفت کی خدمات کو سنہرے حروف میں یاد رکھا جائیگا، بی این پی عوامی

خضدار(بیورو رپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں ریڈیو پاکستان کے سابق سینیئرپروڈیوسر میرمحمد الفت کے وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا میر محمد الفت کے انتقال کا سن کر ہمیں انتہائی دکھ اورافسوس ہواہے ۔ انکی وفات سے بلوچستان ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گیا ۔ مرحوم کی علمی و ادبی شاعری مزاہیہ افسانہ نگاری علاقائی و قومی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائیگا ، مرحوم ایک علم ادبی دوست انسان تھے ۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاءمدتوں تک پر نہ ہونگے۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے آخرمیں مرحوم میرمحمد الفت کے فرزندوں سینئر صحافی اعظم الفت، قادرالفت ودیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے دعاکی اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکریں اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں