غزہ جنگ کیخلاف امریکا، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کا احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس اہلکار کی مظاہرین کو منتشر کرتے وقت فائرنگ کے واقعے کے بعد کلاسیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد گرفتار کیا گیا۔ امریکا کی پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی طرف گاڑی دوڑانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایمری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، امریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے اور گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پ±رامن احتجاج ک±چلنے کیلئے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں، امریکی صدر بائیڈن نے بھی مظاہرین سے پ±رامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں