شہباز شریف قائم مقام صدر ن لیگ نامزد، نواز شریف 28مئی کو پارٹی صدر منتخب ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ، سیف الملوک کھوکھر کے مطابق شہباز شریف 28مئی تک (ن) لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے، 28مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ جبکہ رانا ثنا اللہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں