اوتھل کے قریب موٹر سائیکل اور مزدہ ٹرک میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حب(نمائندہ انتخاب ) اوتھل کے قریب حادثہ ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ساتھی زخمی ہوگیا ۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ضلع لسبیلہ ضلعی ہیڈ کواٹر اوتھل کے قریب کھیر گولائی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خضدار سے کراچی جانے والے تیز رفتار مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ نعش اور زخمی شخص کو DHQاوتھل منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر کراچی ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں