گوادر میں مزدوروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، شہری سراپا احتجاج

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، واقعہ کا مقدمہ گوادر سی ٹی ڈی تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور امن دشمنی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ۔ واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کو تاحال گرفتار نہیں جاسکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گوادر کے علاقے سر بندر میں ایک رہائشی کوارٹر میں سوئے ہوئے 7افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جاں بحق افراد پیشے کے اعتبار سے حجام تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔ دوسری جانب 7مزدورافراد کے قتل کے خلاف گوادر کے شہری سراپا احتجاج ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گوادر میں شہریوں نے پلے کارڈ اٹھا کرمزدوروں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں