سولر پینلز کی بے تحاشہ سپلائی، قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سولر پینلز کی بے تحاشا سپلائی سے سولر پلیٹوں کی قیمتوں میں کمی ، تفصیلات کے مطابق 2022میں 80روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37روپے فی واٹ ہو گئی۔ 5کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2لاکھ 15ہزار روپے ہو گئی جبکہ ہ10کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4لاکھ 30ہزار روپے تک گر گئی۔ علاوہ ازیں سولر سسٹم کے لیے ضروری انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہو سکی۔ سولر پینل ڈیلرز کے مطابق بے تحاشا سپلائی سے مارکیٹ میں قیمتیں گریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں