وفاق صوبوں کو ان کے آئینی حقوق کے مطابق مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے حصے میں 3949 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے آئے بلوچستان کو اسٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں 252 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے فراہم کیے گئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے ڈویژن پول کا مجموعی حجم 3949 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ بلوچستان کو براہِ راست مالی منتقلی یعنی اسٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں 252 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق وفاق صوبوں کو ان کے آئینی حقوق کے مطابق مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتا ہے اور بلوچستان کی ترقی، مالی خودمختاری اور عوامی فلاح کے لیے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں