کوئٹہ، سریاب میں مسلح افراد نے پسند کی شادی پر میاں بیوی اوربچے کو قتل کردیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں صدام پھاٹک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد یعقوب اسکی بیوی سکینہ اور ایک بچہ شایان جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرارہوگئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں