ایران کے کویت، بحرین، قطر، دبئی میں امریکی اور قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر تازہ حملے
کراچی (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے کویت ،بحرین ،قطر اور دبئی پر تازہ حملے کیے گئے جس میں کئی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق کویت میں امریکی سفارتخانے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا،کچھ دیر پہلے ایران نےکویت پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ کویتی حکام کے مطابق ایرانی ڈرونز کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، ڈرونز کا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرا، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ادھر بحرین میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے، بحرینی حکام کی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب قطری دارالحکومت دوحہ میں زوردار دھماکے سنے گئے، دوحہ کی فضاو¿ں میں چھ دھماکے سنائی دیے۔ علاوہ ازیں قبرص کے صدر نکوس کرسٹوڈولائیڈس کا کہنا ہے کہ جنوبی قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملہ کیا گیا۔ ان کے مطابق دیر رات کے وقت ایران کے بغیر پائلٹ والے شاہد ڈرون نے ایکروتیری میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں معمولی نقصان ہوا۔ صدر نے کہا ہے کہ وہ یورپی رہنماو¿ں اور دیگر ممالک کے رہنماو¿ں کے ساتھ ’مسلسل رابطے‘ میں ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ قبرص ’کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں رکھتا۔‘


