پنجگور سی پیک روڈ این 85 پر متعدد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پولیس نے متعدد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور پولیس نے سی پیک این 85 روڈ پر آدھا درجن سے زائد چیک پوسٹ اور ناکوں کو ختم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی پنجگور نے اپنے جاری کردہ حکم نامے میں تمام نفری اسلحہ اور دیگر سازو سامان سمیت پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کو کہا ہے، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ اور رشوت سنانی کے خاتمے کے لیے پولیس چیک پوسٹ اور ناکے ختم کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر پولیس کی سات چیک پوسٹ اور ناکوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس چیک پوسٹوں اور ناکوں پر تیل بردار گاڑیوں سے مبینہ طور پر بھتہ گیری کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں