آج رات ایک پوری تہذیب مٹ جائے گی، جسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جاسکے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں دھمکی دی ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب مٹ جائے گی جسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتا لیکن شاید ایسا ہی ہوگا۔ تاہم اب ہمارے پاس (ایران میں) مکمل تبدیل شدہ حکومت اور مختلف، دانا اور کم انتہا پسند دماغ ہیں، تو شاید کچھ زبردست اور انقلابی عمل دیکھنے میں آ جائے۔ ہمیں آج رات پتا چل جائے گا، یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ہے۔ 47 سالہ بھتہ گیری، بدعنوانی اور موت بالآخر آج اختتام کو پہنچے گی۔
Load/Hide Comments


