اوستہ محمد میں نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد، پولیس ذرائع
اوستہ محمد (آن لائن) اوستہ محمد میں نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ایری گیشن کالونی کے رہائشی پیرل کھوسہ کا نوجوان بیٹا 20 سالہ رحیم بخش عرف پپوکی لاش شہید مراد کالونی کی گلی میں ملی، رحیم بخش کے سر میں گولیاں لگی ہوئی تھیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی۔قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


