بغیر اجازت یا غیر قانونی طور پر حج کرنیوالوں پر 20 ہزار ریال، پناہ یا مدد دینے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، سعودی وزارت داخلہ
ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاﺅں کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، غیر قانونی حجاج کو پناہ یا مدد کرنے والے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا، یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
Load/Hide Comments


