کوئٹہ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، نوشکی میں مسلح افرا کی فائرنگ سے خاتون زخمی
کوئٹہ، نوشکی (آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عنایت اللہ نامی مزدور بلوچستان اسمبلی میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں نوشکی میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


