قلات سکاوٹس کے فیملیز کمپلیکس پر خودکش حملے کی خبر جعلی، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس

ضلع قلات کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ایک تردیدی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ میسجز میں ایک جعلی خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ قلات سکاوٹس کے فیملیز کمپلیکس/میس کو مبینہ طور پر خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی قلات نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع قلات میں کہیں بھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کیمپس پر ایسا کوئی حملہ ہوا ہے۔عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسی جعلی خبروں اور میسجز کو ہرگز شیئر نہ کریں اور انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں