ایران میں حالیہ حملوں کے دوران 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکی سینٹکام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں حالیہ حملوں کے دوران 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، یہ حملے آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر تہران کے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ امریکی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورکس، ساحلی ریڈار تنصیبات، جہاز شکن میزائل صلاحیتوں اور آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں موجود اسلامی انقلابی گارڈ کور (ا?ئی ا?ر جی سی) کی 60 سے زائد چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایکسیس کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی فوجی تنصیبات پر امریکا کے نئے فضائی حملے 10 روز قبل کیے گئے حملوں کے مقابلے میں دائرہ کار اور شدت کے اعتبار سے 4 سے 5 گنا بڑے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ حملے کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔ ایکسیس کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، ساحلی نگرانی کے نظام، اینٹی شپ کروز میزائل تنصیبات، بندرگاہی سہولتوں اور ڈرون لانچنگ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے