خضدار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بدعنوانی، ناقص کارکردگی اور بدانتظامی کے الزامات پر معطل کر دیا گیا
کوئٹہ(این این آئی) ضلع خضدار کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو کو بدعنوانی، ناقص کارکردگی اور بدانتظامی کے الزامات پر معطل کر دیا گیا۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد نسیم لانگوکو بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کے دور میں پولیو مہم، نیشنل ایمرجنسی امیونائزیشن ریسپانس (NEIR) اور ای پی آئی پروگرام سمیت اہم عوامی صحت کے اقدامات میں کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، جبکہ ضلع خضدار صوبے میں مسلسل نچلے درجے پر رہا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سرمد سعید خان کو ڈی ایچ او خضدار کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، جو مزید احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ یہ فرائض بھی انجام دیں گے۔
Load/Hide Comments


