ایران میں کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کا انخلا، 25 سے زائد طلبہ تفتان بارڈر پہنچ چکے، ضلعی انتظامیہ
نوکنڈی (نامہ نگار) ایران میں جاری اسرائیل اور امریکی حملوں کے باعث پاکستانی طلبہ و طالبات کا انخلا جاری ہے، اب تک پچیس سے زائد طلبہ و طالبات تفتان بارڈر پہنچ چکے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی طلبہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرحلہ وار وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ تفتان انتظامیہ نے ایران سے آنے والے تمام طلبہ و طالبات کے لیے پاکستان ہاﺅس میں رہائش، کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا مکمل بندوبست کرلیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے جبکہ مزید طلبہ کی آمد بھی متوقع ہے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


