امریکا ایران میں فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کررہا ہے، ایرانی سفیر کا سلامتی کونسل کو خط
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔ امیر سعیدایروانی نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، وہ ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دارہیں، امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے بےگناہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہاکہ امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے، امریکا کی پالیسی کا مقصد نظام تبدیل کرنا ہے، پابندیاں، دھمکیاں اور انتشار بہانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، امریکا کا یہ منصوبہ دوبارہ ناکام ہو گا۔
Load/Hide Comments


