2024ءکا الیکشن چوری ہوا، پاکستان کو درپیش چیلنجز کی جڑ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے، مشتاق احمد خان

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو چار بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، سیاسی استحکام، معاشی ترقی، قومی یکجہتی اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وبا میں ایک بار پھر دہرا دیتا ہوں کہ یہی چار اس وقت پاکستان کے بنیادی چیلنجز ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ان چاروں چیلنجز کی جڑ کیا ہے؟ان تمام چیلنجز کی جڑ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے، خصوصاً 2024 کے انتخابات، یہ الیکشن کی چوری ہے جب تک اس گھناﺅنے عمل کی اصلاح نہیں کی جائے گی، ملک سیاسی استحکام حاصل نہیں کرسکتا، نہ ہی ملک معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکتا ہے۔ اسی طرح فیڈریٹنگ یونٹس کا فیڈریشن کے ساتھ ایک بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ بھی قائم نہیں ہوسکتا۔ جو دہشت گردی بے قابو ہو چکی ہے، اس کا مو¿ثر علاج بھی ممکن نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے