آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کئی حصے گر گئے، متعدد افراد لاپتا، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

کراچی (ویب ڈیسک) آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کئی حصے گرگئے ہیں جبکہ پلازہ کا ایک حصہ ٹھیک اس وقت گرا جب کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات آگ لگنے کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈی سی ساﺅتھ کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی میں اب تک 16 لاپتا افراد کے اہلخانہ نے رابطہ کیا ہے۔ لاپتا افراد کے اہلخانہ مختلف اسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں، لاپتا افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے رات تک رابطہ تھا لیکن اب فون بند ہیں۔ سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود، اہلخانہ کے مطابق خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔ خیال رہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کچھ حصے گر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے