مولانا ہدایت الرحمان کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے عوامی عدالت کا پروگرام حالات کے پیشِ نظر ملتوی کردیا گیا، ترجمان
پسنی (نامہ نگار)حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے 12 فروری کو منعقد ہونے والا عوامی عدالت کا پروگرام موجودہ حالات کے پیشِ نظر فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔حق دو تحریک بلوچستان کے ترجمان کے مطابق عوامی عدالت کے انعقاد کا مقصد عوام کو اپنے منتخب نمائندے کی کارکردگی سے براہِ راست آگاہ کرنا تھا، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد عوامی عدالت کے پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


