حب میں ٹریفک حادثہ، روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوگئے
حب میں ٹرک اور دو کار وں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے حب کے سینئر صحافی، روزنامہ انتخابات کے بیورو چیف تھے وہ 34 سال تک انتخاب سے وابستہ رہے، وہ انتخاب ڈیجیٹل کیلئے بھی رپورٹنگ کرتے رہے، انہوں نے حالیہ رپورٹ کراچی کوئٹہ شاہراہ پر ہی بنائی تھی، وہ لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور بانیان میں سے ایک تھے، ادارہ ان کے صحافتی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کا شمار ادارے کے نامور صحافیوں میں رکھا جائے گا
Load/Hide Comments


