مرحوم عزیز لاسی ایک ذمہ دار، بااصول اور متحرک صحافی تھے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد رند

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے وندر کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی اور روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے معاون وزیر اعلی نے مرحوم عزیز لاسی کو ایک ذمہ دار، بااصول اور متحرک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی ناگہانی وفات سے نہ صرف لسبیلہ بلکہ صوبے بھر کی صحافتی برادری ایک مخلص آواز سے محروم ہوگئی ہے شاہد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمی بچی کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے