راولپنڈی، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانی آپی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان ریاض کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ اے ٹی سی نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں