بالآخر ن لیگ نے میرا استعفیٰ قبول کرلیا، انہیں ڈر تھا کہ میں پنجاب میں مجمعے کھڑے کرسکتا ہوں، استعفے کے بعد میں نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا، ہر رقم پارلیمنٹ کے بینک میں موجود ہے،سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کی منظور ی سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بالآخر میرا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، حالانکہ انہوں نے اتنا وقت ضائع کر کے اپنا خوف خود ظاہر کر دیا تھا، کیا تمہیں تالیوں کی آواز نے پریشان کیا تھا یا یہ حقیقت کہ میں پنجاب کے گڑھ میں مجمعے کھڑے کر سکتا تھا؟ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرے استعفیٰ کے بعد ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے، ہر رقم پارلیمنٹ کے بینک میں موجود ہے، لاجز سترہ ماہ قبل خالی کر دیے گئے تھے اور میں اس کے بعد سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوا
Load/Hide Comments


