کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے جدید لوکل بسوں کا آغاز کردیا گیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ شہر میں عوامی سفری سہولیات بہتر بنانے کے لیے گرین بس منصوبے کے بعد لوکل ٹرانسپورٹ سسٹم میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے اور جدید 2022 ماڈل کوسٹر بسیں عوام کے لیے متعارف کرا دی گئی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) محمد علی درانی نے ایک ہی دن میں ایک ٹرانسپورٹر کو روٹ پرمٹ جاری کیا، جس کی فیس 2500 روپے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔ تقریب میں آر ٹی اے کے ساتھ ایس پی سٹی شبانہ حبیب، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان جدید کوسٹر بسوں کی شمولیت سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ شہر میں ٹریفک اور مسافروں کے تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان لوکل ٹرانسپورٹرز کو سہولت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ نئی اور معیاری بسیں شہر میں چلائیں


