خضدار، وڈھ کے مقام پر مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران ٹرالر کی ٹکر سے دو افراد زخمی
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار، وڈھ قومی شاہراہ پرکراڑو کیمپ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی القدرت مسافر کوچ میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سینٹراور میونسپل کمیٹی بیلہ کے فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا کوچ کے مسافر کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے تاہم مسافرکوچ مکمل جل گئی، آگ بجھانے کے عمل کے دوران تیز رفتار ٹرالرکی ٹکر سے کوچ کلینر سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی کلینر کو 1122 کراڑو سینٹر میں طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا
Load/Hide Comments


