پی پی ایل سے معاہدے کے باوجود سوئی کے مقامی باشندوں کا گیس سے محروم ہونا افسوسناک ہے، عملی پیشرفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور لائیں گے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین طے معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اسکالرشپ، سوئی ٹاﺅن کی طوطا کالونی، عدل خان اور پھونگ کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہار برہمی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاﺅن کے باسیوں کا محروم ہونا افسوسناک ہے، ٓج بھی سوئی کی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں، پی پی ایل معاہدے کے باوجود وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے، اسکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے، ویل چوکیدار کی پوسٹوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت نا قابل قبول ہے، جب تک معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، نئے معاہدے نہیں ہوں گے، عوام کا مفاد سب سے مقدم، وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے، سن کوٹہ کے تحت خالی اسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی جائے، مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیش رفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور لائیں گے، اجلاس میں پی پی ایل حکام کی جانب سے گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہونے کا عندیہ دیا گیا، پی پی ایل انتظامیہ کی اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ تمام زیر التواءامور کو جلد از جلد نمٹا کر عوامی مسائل و مشکلات کا ادراک کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے