تربت میں کارروائی کے دوران ساڑھے 18 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، اے این ایف

گوادر، تربت (انتخاب نیوز) بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی تربت میں بڑی کارروائی۔ ٹرک سے 1.2ٹن منشیات برآمد، 2 اسمگلر گرفتار۔ضبط منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت ساڑھے 18 ارب روپے تقریباً 66.15 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر تربت میں ایک بڑی کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1.2ٹن چرس برآمد کر لی، اے این ایف کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک پنجگور سے تربت کے راستے گوادر اور پسنی تک منشیات منتقل کرنے میں ملوث ہے۔ جہاں سے یہ گروہ سمندری راستے سے تیز رفتارماہی گیر کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتاہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گروہ کے سرغنہ اور دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے