عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے جدید سیف سٹی نظام لائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیف سٹی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے کے اہم شہروں میں جدید کیمروں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور مانیٹرنگ میکانزم کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے درکار مالی و تکنیکی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے، تمام انتظامی و تکنیکی رکاوٹیں فوری دور کر کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے، سیف سٹی منصوبے کے تحت روڈ نیٹ ورک، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی ہمہ وقت نگرانی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب کے بعد بلوچستان جدید سیف سٹی سسٹم متعارف کرانے والا دوسرا صوبہ ہوگا، سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل سے جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیف سٹی اتھارٹی کے قیام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں مو¿ثر اضافہ ہوگا، اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے


