مستونگ تاریخی طور پر ریاست قلات کا مرکزی حصہ رہا، قلات ڈویژن سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن)سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ تاریخی طور پر ریاست قلات کا نہایت اہم اور مرکزی حصہ رہا ہے، اس نوعیت کا فیصلہ نہ صرف تاریخ اور عوامی وابستگیوں سے متصادم ہے بلکہ عوامی مشاورت کے بغیر کیا گیا اقدام عوامی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں، مستونگ تاریخی طور پر ریاست قلات کا ایک نہایت اہم اور مرکزی حصہ رہا ہے، جس کی سیاسی، ثقافتی اور انتظامی حیثیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتام اس نوعیت کا فیصلہ نہ صرف تاریخ اور عوامی وابستگیوں سے متصادم ہے بلکہ عوامی مشاورت کے بغیر کیا گیا اقدام عوامی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسا فیصلہ عوام کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جائے اور مقامی آبادی کی رائے کو مقدم رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں