افغان حکومت نے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی، فوری جواب دے کرجارحیت کو روک دیا، ترجمان وزیراعظم پاکستان

ویب ڈیسک : پاکستانی وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے طورخم اور تیراہ کے سرحدی علاقوں میںبلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اس فائرنگ کا فوری جواب دیا اور طالبان کی جارحیت کو روک دیاکسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں