مستونگ کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے نہیں دیں گے لڑاﺅ، تقسیم کرو کی پالیسی قبول نہیں، بی این پی
کوئٹہ(این این آئی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مستونگ کی تاریخی حیثیت کو مسخ کر کے ضلع کوئٹہ میں شامل کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لڑاﺅ ، تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں مستونگ کی تاریخی ، سیاسی ، انتظامی حیثیت کو کسی صورت ختم ہونے نہیں دیں گے موجودہ فارم47کے حکمران روز اول سے بلوچستان کی تاریخ کو مسخ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے آئے ہیں تاکہ ان کے مفادات کی تکمیل ہو سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم کے مفادات کے برخلاف ہونے والے ہر فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کو بھی اپنے مفادات کی خاطر تین حصوں میں تقسیم کرنے کا عمل بھی کسی صورت قابل قبول نہیں 2024ءکے جھرلو انتخابات میں من پسند افراد کو آگے لانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، سیٹلرز سمیت دیگر بلوچستانیوں کے مفادات کو ٹھیس پہنچا یا جائے بیان میں کہا گیا کہ مستونگ سمیت دیگر اضلاع کے عوامی مطالبے کو ملحوظ خاطر رکھ کر ذاتی کی بجائے اجتماعی مفادات کو ملحوظ رکھ جائے۔


