ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی ایران کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص آیت اللّٰہ خامنہ ا ی اور دیگر عہدیداران کو نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کسی بھی خودمختار ریاست کی قیادت پر حملہ یا اسے ہدف بنانا بین الاقوامی قوانین، ریاستی خودمختاری اور سفارتی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتی ہیں بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتی ہیں۔ اختلافات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو ترجیح دی جانی چاہیے۔پارٹی عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کی روک تھام، کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لیے فوری اور مو¿ثر کردار ادا کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں