حب، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی
حب (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے پر مزدہ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق ،4افراد زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز مکران کوسٹل ہائی وے ناکھٹی کے مقام پر مزدہ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اللہ بخش نامی شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


