آبنائے ہرمز نہ کھولا گیا تو ایرانی تیل کے کنوﺅں اور بجلی گھروں کو تباہ کردیں گے، ٹرمپ

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوﺅں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکا ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول رجیم کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ امریکی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے‘۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ کافی پیش رفت ہوچکی ہے اور اگر کسی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہوسکا اور اگر آبنائے ہرمز فوری طور پر نہ کھولا گیا تو ہم ایران میں اپنی موجودگی کا اختتام ان کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوﺅں اور خارگ جزیرے کو تباہ کر کے کریں گے، ساتھ ہی پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی تباہ کردیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ان تمام امریکی فوجیوں، شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ ہوگا جنہیں ایران نے 47 سال کے دہشتگردانہ دور میں قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں