سبی ایئرپورٹ روڈ کے قریب پولیس اہلکار کی لاش برآمد

بولان(این این آئی)سبی ایئرپورٹ روڈ کے قریب پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت ابتدائی طور پر اے ایس آئی نہال خان ابڑو کے نام سے ہوئی جو کچھی پولیس کے ملازم تھے ذرائع کے مطابق نہال خان ابڑو تین روز قبل ڈھاڈر سے سبی جا رہے تھے تاہم راستے میں ڈھاڈر اور سبی کے درمیان ان کا موبائل فون بند ہوگیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی جانب سے انہیں تلاش کیا جا رہا تھا جبکہ تین روز بعد سبی ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے ایک لاش ملی جس کی شناخت نہال خان ابڑو کے طور پر کی گئی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے واقعے کی وجوہات اور موت کے محرکات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں