رکنی میں خاتون کوغیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیاگیا
رکنی کے علاقے زادین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ذرائع کے مطابق مسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈیرہ بگٹی کے حلقے میں دفن کر دیا گیا، جبکہ واقعے پر پولیس کارروائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مقتولہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


